اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی میگزین دی اٹلانٹک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے بہت زیادہ مشترکہ مفادات ہیں اسرائيلیوں کو بھی مقبوضہ فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مفادات مشترکہ ہیں ۔ اور دونوں ممالک کے اعلی حکام ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اس سے قبل اس بات کا بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ سعودی عرب نے امریکہ کے کہنے پر وہابی دہشت گرد نظریہ کو دنیا میں پھیلایا ہے اور سعودی عرب اب امریکہ کے کہنے پر وہابی دہشت گرد نظریہ اور وہابی علماء کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہزاروں وہابی مدارس کی تاسیس میں سرمایہ لگایا ہے اور ان مدارس میں وہابی نظریہ کو فروغ دیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169